نظام آباد۔/19 نومبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس سی، ایس ٹی اٹرا سٹی کیسوں کے متاثرین کو فوری طور پر انصاف کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے تیقن دیا۔ ضلع کلکٹر کی صدارت میں ایس سی، ایس ٹی اٹرا سٹی ویجلینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر ناگا راجو، ایڈیشنل کلکٹر چندر شیھر و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے ضلع میں واقع مقدمات کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور متاثرہ افراد کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے منصوبہ بند طور پر اقدامات کرتے ہوئے ثبوت کے ساتھ چارج شیٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔60 دن میں چارج شیٹ داخل کرنے اور ایک بھی کیس کو زیر التواء نہ رکھیں۔ PCR1955، PAO1989 قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ افراد کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ پولیس اور ریوینیو عہدیداروں کے اشتراک سے کام کرنے اور آرمور ڈیویژن میں ولیج کمیٹیوں کی من مانی کو برداشت نہ کرنے کا سماجی بائیکاٹ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔