حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) دلسکھ نگر کے ایس سی اسٹیڈی سرکل میں جھگڑے سے سرکل میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔طلبہ کے دو گروپس کے درمیان جھگڑے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن پہونچ گیا ۔ بتایا جاتا ہے ایس سی اسٹیڈی سرکل میں گذشتہ چند عرصہ سے بڑکپنکی کشمکش جاری ہے ۔ آوٹ سورسنگ پر تقرر ہونے والی دو خواتین ملازمین کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا مسئلہ ہی جھگڑے کی اصل وجہ بن گیا ۔ اس اسٹیڈی سرکل میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کی دوڑ میں دونوں خواتین نے طلبہ کو تقسیم کردیا اور گروپس میں طلبہ ایک دوسرے کے مقابل ہوگئے اور کل رات دیر گئے طلبہ کے ان گروپس میں جھگڑے کے بعد شدید مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا تو اس کوآرڈینیٹر اور اکاونٹ کے رول پر طلبہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔