ایس سی اوکی مشترکہ فوجی مشق

   

نئی دہلی : ہندوستانی فوج کے دو سو جوانوں کا ایک دستہ روس کے اورین برگ علاقے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چھٹی مشترکہ فوجی مشق ‘پرامن مشن’ میں حصہ لے رہا ہے ۔پیر کے روز شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ہندوستانی دستے میں فضائیہ کے 38 فوجی بھی شامل ہیں۔ آٹھ ایس سی او رکن ممالک ہندوستان، روس، چین، پاکستان، تاجکستان، قزاخستان، کرغزستان اور ازبکستان کی افواج کے چار ہزار سے زائد فوجی جوان اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشق کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان قریبی فوجی تعاون کو بڑھانا اور افواج کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔ہندوستانی دستہ کو ایئر فورس کے دو کارگو طیاروں IL-76 کے ذریعہ روس بھیجا گیا ہے اور روانگی سے قبل انہیں جنوبی مغربی کمانڈ میں تربیت دی گئی ہے ۔