لکھنو ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر بی ایس پی مایاوتی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ سپریم کورٹ کے ایس سی / ایس ٹی قانون پر فیصلے کے بعد ظاہر ہوگیا ہے کہ وہ تلخ حقائق سے ناواقف ہے اور دلتوں کو سماج کا ایک حصہ تصور کرتی ہے ۔ اس سے دلتوں کی برسراقتدار بی جے پی اور کانگریس سے محبت کا پردہ بھی فاش ہوچکا ہے ۔ سپریم کورٹ نے منگل کے دن اس سلسلہ میں 20مارچ کی ہدایات یاد دلائی تھیں جن کی دفعات کو جو گرفتاری کے سلسلہ میں ہیں کمزور کردیا گیا ہے ۔ ٹوئیٹر پر مایاوتی نییو پی اور اتراکھنڈ کا بھی تذکر ہ کیا اور پہاڑی علاقوں کی ابتر صورتحال کا دعویٰ کیا ۔