نئی دہلی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے عیسائیوں اور مسلمانوں کے شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) اور شیڈولڈ ٹرائبس (ایس ٹی ) کے سماجی اخراج کو ایسا مسئلہ قرار دیا جس پر سپریم کورٹ کا غور و خوض درکار ہے۔ انہوں نے نیشنل کونسل آف دلت کرسچنس کی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ درخواست گزار کی استدعا ہے کہ ایس سی نژاد عیسائیوں کیلئے ریزرویشن کے فوائد فراہم کئے جائیں۔