ایس سی درجہ بندی کمیشن کا آج دورہ نظام آباد

   

نظام آباد: یکم؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایس سی درجہ بندی کے لیے مقرر کردہ ایک رکنی کمیشن کل 2 ؍جنوری کے روز صبح 11.00 بجے نظام آباد کا دورہ کر رہا ہے۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ کمیشن کے رکن ہائی کورٹ جج ڈاکٹر شمیم اختر انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کامپلکس میں درجہ بندی پر تفصیلی مطالعہ کریں گے یہ ضلع نظام آباد اور کاماریڈی کے مشترکہ اضلاع کے ایس سی طبقہ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے تجاویزات حاصل کریں گے ۔تلنگانہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ڈاکٹر شمیم اختر پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کو درخواستیں پیش کر سکتے ہیں ۔
چیتنیا ریڈی نظام آباد کی ڈیویژنل پولیس آفیسر مقرر
کاماریڈی: یکم؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے ڈی ایس پی کا ماریڈی مسٹر ناگیشور راؤ کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ کماری بی چیتنیا ریڈی، آئی پی ایس، اے ایس پی نے کاماریڈی سب ڈویژنل پولیس آفیسر کے طور مقرر کرنے پر چیتنیا ریڈی نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا ۔ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ عمل میں لایا تھا ۔2022 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والی چیتنیا ریڈی کو بحیثیت یہ ایڈیشنل ایس پی کاما ریڈی مقرر کیا تھا لیکن اب انہیں سب ڈویژنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد کاما ریڈی ڈویژن کے تمام پولیس عہدیدار ان سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی اے ایس پی چیتنیا ریڈی بتایا کہ یہ ہمیشہ عوام کے لیے دستیاب رہوں گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔