مندا کرشنا مادیگا کے زیر اہتمام سکندرآباد میں 7 فروری کو پروگرام، قائدین کا خطاب
کوہیر۔ 2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع کویلی چوارستہ پر کانگریس پارٹی سینئر قائد و ممتاز صنعت کار کے پرساد ریڈی کی جانب سے ایم آر پی ایس کے سربراہ مندا کرشنا مادیگا کے زیر اہتمام 7 فروری کو سکندرآباد پلے گراؤنڈ پر ایس سی اے بی سی ڈی درجہ بندی کے متعلق منعقدہ پروگرام کیا جارہا ہے جس میں ریاست بھر سے ایس سی طبقہ درجہ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے کوہیر منڈل سے پہنچنے والے دلت قائدین کی اپنی جانب سے ہزار روپے نقدی مال امداد حوالے کی اس موقع پر پرساد ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس سربراہ آج بیساکھی کے بغیر ٹھہر نہیں سکتے وہ آج حکومت کی بات کررہے ہیں۔ آج تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی اسمبلی میں قائد اپوزیشن کا رول ادا کرنے میں بھی پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ کانگریس کے دور اقتدار کے 14 ماہ میں کے سی آر نے ایک دن بھی اسمبلی میں حاضر ہوکر عوامی مسائل پر حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایس سی طبقہ کے درجہ بندی کے لئے سنجیدہ ہے اس موقع پر رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی دور اقتدار میں ہمیشہ ایس سی ایس ٹی، بی سی، او بی سی طبقات درجہ بندی کی ہے اور ہر ایک کے ساتھ سماجی انصاف کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محمد ملتان نائب صدر کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اب پرجا پالنا حکومت کا دور چل رہا ہے۔ اس موقع پر مانا پائل سابق ایم پی ٹی سی فارم صدر کوہیر منڈل، رام داس سابقہ ضلع پریشد، محمد اقبال، معز الدین لشکری، کرشنا ایس سی سل قائد انیل کمار وینکٹاپور، اشوک، اے سنیل، رتنم، چندرا شیکھر دگوال، ونود راتھوڑ، سمپت کمار کے علاوہ کانگریس قائدین اور دلت طبقہ کے لوگ موجود تھے۔