ایس سی طلبہ کیلئے علحدہ یونیورسٹی بنانے رام داس اتھاولے کا مطالبہ

   

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر سماجی انصاف اور امپاورمنٹ رام داس اتھاولے نے کہا کہ انہوں نے وزیر فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال کو مکتوب لکھتے ہوئے درج فہرست ذاتوں (ایس سی) طلبہ کیلئے ایک خصوصی یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرفروغ انسانی وسائل نے تیقن دیا کہ وہ اس پر غور کریں گے۔ خانگی اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں میں ایس سی طلبہ کیلئے تحفظات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔