عوام کو استفادہ کرنے اسپیشل آفیسر بی آنند کی اپیل
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں ایس سی کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات بالخصوص چھوٹے کاروباری اسکیمات سے استفادہ کرنے کی اسپیشل آفیسر بی آنند نے اپیل کی ہے۔ نظام آباد کے راجیوگاندھی آڈیٹوریم میں ایس سی کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ ایک شعور بیداری پروگرعام کو آنند نے مخاطب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس سی کارپوریشن کی جانب سے چھوٹے کاروبار کیلئے دی جارہی اسکیمات سے استفادہ کرنے کیلئے طبقہ میں شعور بیدار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی اسکیمات کو بغیر بنک کی شرائط کے عمل میں لایا جارہا ہے جس سے استفادہ کیلئے بنکس کی ضرورت درکار نہیں ہوگی۔ انہوں نے ان اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے معاشی طور پر مستحکم ہونے کی ایس سی طبقہ سے خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم سے استفادہ کے بعد اگر یونٹ پسند نہ آنے کی صورت میں مویشوں اور سلائی مشین کی اسکیم میں بھی منظورہ یونٹ کو بدلا کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائرکٹر اینمل ہسبنڈری کے علاوہ اسسٹنٹ سکریٹری جاوید احمد و دیگر موجود تھے۔ A