راؤنڈ ٹیبل اجلاس ، وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 14جنوری ( پی ٹی آئی ) یونیورسٹی آف حیدرآباد کے چند طلبہ اور تنظیموں نے روہت ویمولہ جدوجہد و یگانگت کمیٹی کے بیانر تلے 17جنوری کو ’’ چلو ایچ سی یو ‘‘ جلوس منظوم کرتے ہوئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیوتی باپھولے اور دیگر دلت قائدین کے پوٹریٹس کو نقصان پہنچانے اور بیحرمتی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کمیٹی کی طرف سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا ، جس میں یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر اپا راؤ پوڈیلی پر یونیورسٹی کے احاطہ میں پوٹریٹس کی تباہی اور کیمپس میں دلت طلبہ کو مسلسل ہراسانی کا الزام عائد کیا ۔ طلبہ کی مختلف یونینوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے بقول ان کے وائس چانسلر کے ’’ ظالمانہ ‘‘ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کو اس عہدہ سے ہٹاکر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔طلبہ نے 7جنوری کو روہت ویمولہ کی برسی کے موقع پر نصب کردہ اراضی یادگار کو اکھاڑ دیئے جانے کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا ۔