حیدرآباد۔ سینئر بی جے پی لیڈر و رکن اے پی قانون ساز کونسل سومو ویر راجو کو آندھرا پردیش بی جے پی کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے احکام جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا نے سومو ویر راجو کو بی جے پی آندھرا پردیش کا صدر مقرر کیا ہے ۔ ویر راجو اے پی قانون ساز کونسل کے رکن ہیں اور وہ سابق ریاستی وزیر کنا لکشمی نارائنا کے جانشین ہونگے ۔ کنا لکشمی نارائنا 2018 سے اے پی بی جے پی کی صدرات سنبھال رہے تھے ۔
