محبوب نگر 8 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورلڈ آرتھراٹس ڈے (عالمی یوم آرتھوپیڈکس ) 12 اکتوبر کو ہے۔ اس ضمن میں ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر میں تلنگانہ آرتھوپیڈکس سرجنس یونین کی ریاستی سطح کی میٹنگ منعقد ہے ۔ اس۔میں ریاستی سطح کے تقریباً 400 فیکلٹی شرکت کریں گے انکے علاوہ ملک بھر کے ٹیچرز بھی شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر کے جے ریڈی مینیجنگ ڈائریکٹر ایس وی ایس ہاسپٹل نے اپنی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ میں ہڈیوں و جوائنٹ کی تبدیلی سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں 8 کروڑ ہڈیوں کے مریض موجود ہین جنھیں شعور نہ ہونے سے مرض کو بڑھاتے ہیں ۔ انکی بیداری کی ضرورت ہے ۔ ایس وی ایس ہاسپٹل میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں ۔جہاں عصری آلات سے ماہر ڈاکٹرز انکا علاج کرتے ہیں ۔Joint Replacement اور Knee Replacement کا بہتر طور پر علاج کیا جاتا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں سری رام ریڈی ریسڈنشیل ڈائریکٹر ایس وی ایس ہاسپٹل و دیگر آرتھوپیڈکس سرجنس موجود تھے۔