کاماریڈی ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے ایس ٹی بوائز ہاسٹل کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے ہاسٹل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور ہاسٹل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بیت الخلاء اور حمام و دیگر صفائی کے بارے میں جائزہ لیتے ہوئے صاف ستھرا ماحول رکھنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ بعدازاں گلف ہاسٹل کا بھی معائنہ کرتے ہوئے باورچی خانہ ، کمپیوٹر لیاب کا جائزہ لیااور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت دی اور خوشگوار ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں کے تحت طلباء کو سہولتیں فراہم کریں ۔ انہوں نے طلباء سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینے کی خواہش کی ۔ کلکٹر کے ہمراہ سوشل ویلفیر آفیسر رجیتا و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔