ایس ٹی یو ٹی ایس میدک کے انتخابات، راج گوپال صدر، نریش جنرل سیکریٹری منتخب

   

میدک۔ 23 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ٹی یو ٹی STUT ایس میدک ضلعہ شاخ کی ایگزیکیوٹیو کونسل کا اجلاس ایس ٹی یو بھون میدک میں منعقد ہوا جس میں نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر راج گوپال گوڑ کو ضلع صدر، نریش کو جنرل سکریٹری اور کشتیا کو ٹریڑرر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح ریاستی کونسل اراکین کی حیثیت سے سرینواس، پوچیا اور مہندر ریڈی راج منتخب ہوئے جبکہ ضلع ایسوسی ایٹ صدر کے طور پر کمار شیوا پرساد، ضلع اضافی جنرل سکریٹری کے طور پر اشوک ریڈی وینوگوپال، ضلع نائب صدور کے طور پر چلا روی، بھوپتی گوڑ، اشوک، نرسمولو، ارون کمار، رمیش گوڑ اور سرینواس منتخب کئے گئے۔ ضلع سکریٹری کی حیثیت سے مایاچاری، پانڈو، سبھاش اور درگا رامولو کے ناموں پر بھی اجلاس نے اتفاق کیا۔ تمام عہدیداران کو متفقہ فیصلے کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔