ایس پی ارکان کے ہنگامے کے درمیان یو پی اسمبلی کی کارروائی ملتوی

   

لکھنٔو: اترپردیش قانون ساز کونسل میں اہم اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ارکان کے ویل میں آکر نعرے بازی اور ہنگامے کے درمیان آج ایوان کی کارروائی تین بجے ملتوی کردی۔ چہارشنبہ کو ایوان کی کارروائی دوپہر گیارہ بجے شروع ہوتے ہی ایس پی ارکان شور شرابہ اور نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آگئے ۔ اسپیکر کنور مانویندر نے شور شرابے کے درمیان کاموں کو نپٹاکر سوالوں کے جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر کو کھڑا کیا۔ اس دوران بی ایس پی اور کانگریس کے ارکان بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر ایس پی کی حمایت کرتے نظر آئے ۔
زبردست ہنگامے کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کردی۔ ایس پی کے ارکان ویل میں دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ اس کے بعد کارروائی ملتوی کئے جانے کو وقت مزید آدھے گھنٹے بڑھا دیا گیا۔ بعد میں اس میں 15 منٹ کی اور توسیع کردی گئی۔
ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی ویل میں ایس پی ارکان حکومت مخالف نعرے بازی کرنے لگے ۔ اسپیکر مسٹر سنگھ نے ایوان کی کارروائی تین بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔