لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے دلبدل کرتے ہوئے سرساگنج اسمبلی حلقے سے ایس پی کے ایم ایل اے ہراوم یادو اور بیہٹ سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے نریش سین نے بدھ کو بی جے پی کی رکنیت اختیار کرلی۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے یادو اور سینی کے علاوہ اعتماد پور سے بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے دھرم پال سنگھ کو پارٹی میں شامل کرایا۔انہوں نے کہا کہ ان لیڈرو ں کے بی جے پی میں شمولیت سے پارٹی کے انتخابی مہم کو مضبوطی ملے گی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر بھی موجود تھے ۔
