٭ بی جے پی ایم پی اور سابق وزیراعظم چندرشیکھر کے فرزند نیرج شیکھر نے ایس پی جی بل میں ترمیم کی حمایت میں کہا کہ وہ لوگ جو ایس پی جی سکیورٹی کے تحت جیتے ہیں اُنھیں ایسا لگتا ہے کہ خود وہ پی ایم اور مرأت کے حامل اشخاص ہیں۔ نیرج 11 سال ایس پی جی سکیورٹی کے تحت رہے ۔ انھوں نے ذکر کیا کہ ایرپورٹس پر وہ سینئر سٹیزنس کو قطاروں میں کھڑے دیکھا کرتے تھے اور خود اُنھیں کبھی سکیورٹی چیکنگ سے گذرنا نہیں پڑا کیونکہ اُنھیں ایس پی جی سکیورٹی حاصل تھی ۔