ایس پی حکومت بنی تو 300یونٹ برقی مفت:اکھلیش

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بھی نئے سال کے موقع پر انتخابی وعدوں کا پٹارا کھولتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں ایس پی کی حکومت بننے پر ریاست کے باشندوں کو 300 یونٹ برقی مفت میں فراہم کی جائے گی۔اکھلیش نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد جب ایس پی اقتدار میں واپسی کرے گی تو 300یونٹ گھریلوبجلی مفت ہوگی۔