لکھنؤ: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے ریاست کی اسمبلی میں مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے پاس خاطر خواہ تعداد ہونے کے بعد کمزور بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا ایوان میں پرزور مخالفت کرنے میں ایس پی لاچار دکھائی دیتی ہے ۔مایاوتی نے یو پی میں ان دنوں چل رہے اسمبلی کے مانسون سیشن میں ایس پی کی لاچاری اور کمزور مظاہرے کا نکتہ اٹھاتے ہوئے آج اپوزیشن جماعتوں کے فرائض کی ادائیگی کے اعتبار سے حالت کو تشویشناک قرار دیا۔