اٹاوہ:19نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پرگتی شیل سماج وای پارٹی لوہیا(پی ایس پی ایل) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے منگل کو کہا کہ 2022 میں اترپردیش میں اقتدار کی تبدیلی کے لئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔مسٹر یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش کے اقتدار پر قابض ہونے کے لئے ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی سے ہر حال میں اتحاد کرنا چاہتی ہے یہ ان کی اولین ترجیح ہے ۔ اگر کسی وجہ سے سماج وادی پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد نہیں ہوتا ہے تو پھر وہ ایسی پارٹی سے اتحاد کریں گے جو ان کا احترام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کبھی بھی اترپردیش کا وزیر اعلی نہیں بننا چاہتے تھے اور نہ ہی اس کی اب بھی کوئی خواہش ہے ۔