ایس پی فیکٹری کے مقامی ملازمین سے ناانصافی

   

Ferty9 Clinic

احتجاجی اجلاس کا انعقاد ، سیاسی و یونین قائدین کی شرکت

کاغذنگر ۔کاغذ نگر میں حضور نظام کے دور حکومت میں شروع کی گئی سرپور پیپر میل فیکٹری میں دوسرے مقامات کے لیبر کو لیتے ہوئے مقامی لوگوں اور مستقل ایس پی فیکٹری 190 ملازمین کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر نہ لینے پر احتجاجی اجلاس بی ایم ایس آفس میں مقامی سیاسی پارٹی قائدین بھارتیہ جنتا پارٹی حلقہ ڈاکٹر کوتا پلی سرنیواس،سی پی آئی ایم۔آنند، عوام میں نوجوان قائد راوی سرنیواس، اس پی ایم فیکٹری اسٹاف یونین صدر پرکاش، اس پی ایم فیکٹری ایمپلائز ویلفیئر کمیٹی کو کنوینر شبیر حسین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے. اس موقع پر فیکٹری ایمپلائز ویلفیئر کمیٹی کو کنوینر شبیر حسن نے کہا کہ بند پڑی ہوئی فیکٹری کو دوبارہ آغاز کرتے ہوئے مزدوروں کے ساتھ ریاستی حکومت نے انصاف کیا لیکن مقامی لوگوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے مستقل 190 اسٹاف کو فیکٹری میں ڈیوٹی پر نہ لیے کر مقامی مزدوروں کے ساتھ سراسر ناانصافی کی گئی. ریاستی حکومت اور جے کے فیکٹری کے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ پر مننٹ اور مستقل 190 ایس پی ایم فیکٹری ملازمین کہ معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر لینے کا مطالبہ کیا گیا۔


تحصیل دفتر بھینسہ میں بھگت سنگھ کی یوم پیدائش تقریب
بھینسہ : بھینسہ تحصیل دفتر میں بھگت سنگھ کی یوم پیدائش تقریب مناتے ہوئے انکی تصویر پر پھول مالا چڑھایا کر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کی آذادی کے لئے انکی قربانی کو ناقابل فراموش قرار دیا اس تقریب میں تحصیلدار بی وشمبر ، آر آئی پراوین کمار ، سرور گبر سنگھ کے علاوہ تحصیل دفتر کا عملہ سنتوش ، ورشا و دیگر موجود تھا۔