کھرگون 20جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں کھرگون کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرمراج مینا نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک شدید زخمی شخص کو اپنی سرکاری گاڑی سے دواخانہ پہنچایا۔کل دیر رات، پولیس کنٹرول روم کھرگون کو کھنڈوا روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ اس دوران کھرگون کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرمراج مینا شہر میں گشت کر رہے تھے ۔ وائرلیس سیٹ پر اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ فوراً کھنڈوا روڈ پہنچے اور زخمی نوجوان رویندر کو اپنی سرکاری گاڑی میں ضلع دواخانہ لے گئے۔