ایس پی نے کیا اپنے ۶ امیدواروں کا اعلان مین پوری سے ملائم لڑئینگے انتخاب اس سیٹ پر کانگریس نے بھی کیا لڑنے کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتخابات لڑنے کے قیاس آرائیوں کے بیچ انہیں مین پور سے امیدواربنا دیا گیا ہے کانگریس کے بعد ایس پی نے بھی کل ۶ امیدواروں کا اعلان کیا ہے،اس میں ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا نام بھی شامل ہے ،ایس پی کے جنرل سکیٹری رام گوپال یادو نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ملائم کو انکے پرانے حلقے سے ہی امیدوار بنایا گیا ہے،فی الحال وہ اعظم گڑھ ۔ سے رکن پارلیمان ہیں۔
مگر ان ۶ امیدواروں میں ملائم اکلیش یادو کا نام شامل نہیں ہیں ،مسٹر ملائم کے علاوع بدایوں سے دہرمیندر یادو،فیرز آباد سے اکشے یادو ،اٹاوہ سے کملیش کٹھریا،رابرٹس گنج سے بھائی لال کول اور بہرائچ سے شبیر بالمیکی کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے ، خیال رہے کہ کانگریس نے بھی بدایوں سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
(سیاست نیوز)