برلن ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی اتحادی جماعت سوشل ڈیموکریٹک نے پارٹی انتخابات میں نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔ انتخاب جیتنے والے رہنما نوربرٹ والٹر بوڑانز اور سسکیا ایسکین حکومت کا حصہ رہنے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کا حامی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کے لیے ایس پی ڈی کو حکومت میں رہنے کی بجائے تنظیم سازی پر توجہ دینی چاہیئے۔ اگر ایس پی ڈی پارٹی حکومت سے علحدگی کا فیصلہ کرتی ہے تو اس سے چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی اور جرمنی نئے انتخابات کی طرف جا سکتا ہے۔