ایس پی کو دھکہ ، سنجے سیٹھ، سریندر ناگر بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے دو لیڈروں جنہوں نے اپنی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا ، اور راجیہ سبھا کی رکنیت بھی حال ہی میں ترک کردی تھی، نے ہفتہ کے دن بی جے پی میں شرکت اختیار کرلی اور انہوں نے مودی کی قیادت کی ستائش کی۔ سریندر سنگھ ناگر دو بار رکن پارلیمان رہ چکے ہیں اور سنجے سیٹھ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔