اتر پردیش کی سنبھل لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے اپنی ہی پارٹی پر مسلمانوں کے لیے کام نہیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔شفیق الرحمن برق نے،جوقانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے آئے تھے، صحافیوں سے کہاہے کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں کر رہی ہے۔ یوگی کام کر رہے ہیں، لیکن اپنی شرائط پر۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ یوگی حکومت کے کام سے مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ یہ مسلمانوں کے لیے کام نہیں کر رہی ہے۔ اس نکتے کو آگے بڑھاتے ہوئے برق نے اپنی پارٹی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی بھی مسلمانوں کے لیے کام نہیں کر رہی ہے۔ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق ماضی میں بھی اپنے بیانات کو لے کر بحث میں رہے ہیں۔