ایس پی کے واٹس اپ پر شکایات کرنے کی سہولت

   

ضلع سرسلہ میں عوام کو تیزی اور شفاف طریقہ سے خدمات فراہمی کی کوشش
گمبھی راو پیٹ، سرسلہ ۔22۔فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجننہ سرسلہ ضلع ایس پی آکھل مہاجن نے ان لوگوں کے لیے واٹس ایپ نمبر 6303922572 شروع کیا ہے جو براہ راست شکایت نہیں کر سکتے اور جو لوگ دور دراز علاقوں میں ہیں وہ واٹس ایپ میسج کی صورت میں شکایت کر سکتے ہیں ضلع ایس پی واٹس ایپ میسج کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی براہ راست نگرانی و یکسوئی کرینگے اس موقع پر ایس پی مہاجن نے اپنا واٹس ایپ نمبر جاری کرتے ہوے کہا کہ میسج یورایس پی پروگرام امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو زیادہ تیزی اور شفاف طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میسج یور ایس پی کے ذریعے ضلع کے اندر کسی بھی وقت کسی بھی واقعہ یا کسی بھی قسم کی اطلاع پولیس افسران تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ بنیادی طور پر شکایات، جرائم، خواتین کو ہراساں کرنا، چھیڑنا، سڑک حادثات، غیر قانونی نقل و حمل وغیرہ سے متعلق واقعات کو پیغامات کی شکل میں دیا جاتا ہے اور وہ فوری طور پر جواب دیں گے اور اسے ڈی ایس پیز اور ایس ایس آئی کی توجہ میں لائیں گے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔ ایس پی نے کہا کہ معلومات پہنچانے والوں کی تفصیلات کو راز میں رکھا جائے گا ایس پی نے انکشاف کیا کہ یہ نمبر ان کی نگرانی میں ہوں گے تاکہ واٹس ایپ سروسز ہمیشہ دستیاب رہیں، انہوں نے عوام کو اس سہولت سے استفادہ کا مشورہ دیا۔