حیدرآباد 30 نومبر (راست) تلنگانہ اُردو فورم ۔ مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے آج گاندھی بھون میں ایک تہنیتی ۔ اعتراف خدمات کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں جناب ایس کے افضل الدین سینئر کانگریس آئی لیڈر، جناب محمد اسمٰعیل الرب انصاری المعروف اُردو انصاری قائد کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ تلنگانہ کی عوام کی جانب سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ اس تقریب میں جناب عزیز پاشاہ سابق ممبر آف پارلیمنٹ، محمد ایوب صدر کانگریس ورنگل ڈسٹرکٹ، جناب سید سیف اللہ صدر سٹی کانگریس کمیٹی حیدرآباد، محترمہ حنا شہیدی، محترمہ شاہانہ خاں، محترمہ نزہت بیگ، محمد بشیر علی ، جناب ایم اے صدیق کنوینر اجلاس، محمد مختار حسین، محمد عارف الدین احمد، میر ہادی علی صحافی، محمد ثناء اللہ خاں، محمد علی کے علاوہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ سے مطالبہ کیاکہ گاندھی بھون میں اقلیتی سیل جو بند کیا گیا ہے، اس سے اقلیتوں کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں لہذا فی الفور اقلیتی سیل کھولا جائے تاکہ اقلیتوں کو سہولت ہوسکے۔ محمد رئیس کانگریس قائد کے علاوہ مرد و خواتین نے شرکت کی۔