ایس یو وی کی زد میں آنے سے ایک بچے کی موت

   

بارہ بنکی،2جنوری(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں چہارشنبہ کو ایس یو وی کے ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک سڑک حادثے میں ڈیڑھ سال کے بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (شہر)سشیل کمار سنگھ نے بتایا کہ کوتوالی علاقے کے بیگم گنج محلے میں ڈیڑھ سال کا بچہ سمد گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔اس دوران ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بچے کو روندتی ہوئی نکل گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔مشتعل لواحقین نے گاڑی میں جم کر توڑ پھوڑ کی۔ا س سلسلے میں معاملہ درج کرادیاگیا ہے ۔پولیس ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔