ایشائی ممالک شمالی کوریا کیخلاف متحد ہوں:امریکہ

   

واشنگٹن :شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے شمالی کوریا کیخلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے یو پی آئی کے مطابق امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایشیائی قوم اپنے جنگجو رویے کو روک دے اور نتیجہ خیز مکالموں میں شریک ہو تاکہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے۔شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں لنڈا تھامپسن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ بغیر کسی پیشگی شرط کے پیانگ یانگ حکام سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔