ایشان کو تھکن کے باعث سوپر اوور میں نہیں اتارا:روہت

   

دبئی ۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایشان کشن کو سوپر اوور میں بیٹنگ کے لئے نہ بھیجنے کے سوال پر اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشان تھک چکے تھے اور اسی وجہ سے سوپر اوور میں بیٹنگ کے لئے نہیں بھیجے گئے ۔ ممبئی کو جیت کے لئے بنگلور نے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔ مضبوط ہدف کے تعاقب میں انہوں نے آغاز اچھا نہیں کیا اور 39 رن پر تین وکٹیں گر گئیں۔ ایشان نے پھر کیرون پولارڈ کے ساتھ اننگز سنبھالی اور دونوں نے زبردست بیٹنگ کی۔ ایشان نے 58 گیندوں میں دو چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے جبکہ پولارڈ ناٹ آؤٹ60 رنز بنائے لیکن ایشان 20 ویں اوورکی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ ممبئی کو آخری گیند پر پانچ رنزکی ضرورت تھی اور پولارڈ نے ایک چوکا لگایا اور میچ برابر رہا