نئی دہلی۔ ایشان کشن کے بچپن کے کوچ اتم مجمدار کو امید ہے کہ ڈومینیکا میں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پلیئنگ الیون میں ان کا نام لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان وکٹ کیپر کو چھٹے نمبر پرکھیلنا چاہیے۔ مجھے یہ احساس رہا کہ ایشان اور یشسوی جیسوال دونوں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔ دونوں نوجوان ستارے ٹیم انڈیا کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ میں تجویز کروں گا کہ ایشان کو نمبر 6 پر کھیلنا چاہیے، یہ اس کے اور ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ اتم مجمدار نے یوٹیوب چینل کرکٹ باسو کو بتایا۔ہندوستان اپنا ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل چہارشنبہ کو شروع کیا ہے ۔ ونڈسر پارک میں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز سے مقابلہ شروع ہوا ہے ۔
