ھیڈنگلے ، 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے آسٹریلیا کیخلاف جمعرات کو ایشز سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے بارش کی وجہ سے ٹاس تاحال تاخیر ہورہی ہے ۔ آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ٹسٹ میں 251 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈس میں کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ ڈرا رہا تھا۔آسٹریلیا پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے چل رہی ہے ۔