ایشلے بارٹی پری کوارٹر میں داخل

   

ووہان۔ 25 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں رواں ووہان اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ آسٹریلیائی اسٹار ایشلے بارٹی فرانس کی کیرولین گارشیا کو 4-6،6-1 اور 6-1 سے ہرا کر لاسٹ 16راؤنڈ میں داخل ہو گئیں جہاں انہیں بیلاروس کی آرینا سبالینکا،چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا، کیرولینا پلسکووا، یوکرائن کی الیناسویتلانہ، ہالینڈ کی ککی برٹینز، چین کی چیانگ وانگ، امریکہ کی صوفیہ کینن،یوکرائن کی ڈاریا یسٹریمسکا،کروشیا کی پیٹرا مارٹک ، روس کی سویتلاناکزنیٹسووا،رومانیہ کی سیمونا ہالیپ ، الینا رائیباکینا بھی شامل ہوگئی۔