ایشلے بارٹی چائنا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

   

بیجنگ۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چائنا اوپن میں ٹاپ سیڈ آسٹریلین پلیئر ایشلے بارٹی نے قازقستان کو یولیا پوٹینٹسیوا کو 6-4 اور6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ نمبر سولہ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی، امریکہ کی الیسن رسکے ،نمبر پندرہ سیڈ صوفیہ کینن، نمبر چار سیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا اور نمبر سات سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی لاسٹ 16 راؤنڈ میں جا پہنچیں لیکن نمبر دس سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر کو سلووینیا کی پولونا ہرکوگ، نمبر بارہ سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا کو روس کی ڈاریا کساٹکینا اور نمبر 13 سیڈ امریکہ کی سلون اسٹیفنز کو چین کی سائی سائی زینگ نے حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔ مینز سنگل ایونٹ میں ٹاپ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم،امریکہ کے سام کوئیری،ارجنٹینا کے ڈیگو شوارٹزمین،جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی، نمبرتین سیڈ یونان کے اسٹیفانوس اسٹسیپاس، جان آئزنر،برطانیہ کے اینڈی مرے ،کینیڈا کے فیلکس آگر الیاسیمے اور نمبر چھ سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے لیکن سیڈڈ پلیئرز گیل مونفلس،رابرٹو بوٹسٹا اگٹ اور میٹیو بیریٹینی کو حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان اوپن میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ، کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف،آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن، مالڈوا کے راڈو آلبوٹ نے پیش قدمی جاری رکھی۔