ایشلے بارٹی کو سیمی فائنل میں شکست

   

ووہان۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جاری ووہان اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں ایشلے بارٹی بھی حیران کن ناکامی کا شکار ہو گئیں،انہیں بیلاروس کی حریف آرینا سبالینکا نے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا سامنا امریکہ کی الیسن رسکے سے ہوگا۔ دوسری جانب ازبکستان میں جاری تاشقند اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے آخری 4 کھلاڑیوں کے مرحلے میں بیلجیئم کی الیسن فان اٹوانک نے جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ رومانیہ کی سورانا کرسٹی سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں یوکرائن کی کیٹرینا زواٹسکا کو شکست دی۔