بیجنگ ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 19 ویں ایشن گیمز کے حوالے سے چین کے شہرہنگزہو میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی نمائندگی کرنے والے تین اسپورٹی روبوٹس کو ایک ڈیجیٹل لانچ تقریب میں منظر عام پر لایا گیا۔ تینوں روبوٹ اجتماعی طور پر اسمارٹ ٹرپلٹس کے نام سے مشہور ہیں۔ 20 منٹ کی تقریب کوروناوائرس کی وجہ سے آن لائن کی گئی۔ روبوٹ کانگ کونگ لیانگ زو شہر کے آثار قدیمہ کے کھنڈرات کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کا نام کانگ جیڈ لاکٹ سے اخذکیا گیا ہے۔ 19 ویں ایشین گیمز 10 سے 25 ستمبر ، 2022 تک ہنگزہو میں ہوں گے جس میں 42کھیلوں میں45 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔