نئی دہلی۔کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی دستے میں شامل ہندوستانی اسپرنٹر ایس دھن لکشمی اور ٹرپل جمپ کی قومی ریکارڈ ہولڈر ایشوریہ بابوکو ممنوعہ مادہ پینے کا قصوروار پایا گیا ہے، جس نے گیمز سے قبل ہندوستانی ایتھلیٹکس پر سایہ ڈالا ہے۔ دونوں 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔دھن لکشمی برمنگھم کامن ویلتھ گیمزکے لیے ہندوستان کے 36 رکنی اسکواڈ میں شامل تھیں۔ وہ عالمی ایتھلیٹکس کے ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کی طرف سے کروائے گئے ٹسٹ میں ممنوعہ سٹیرائڈز استعمال کرنے کی قصوروار پائی گئی ۔ایک اعلیٰ ذریعہ نے کہا دھن لکشمی مثبت پائی گئی ہیں۔ وہ برمنگھم گیمز میں نہیں جائیں گی۔