٭ بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی آردھیا کا کورونا ٹسٹ منفی پایا گیا ہے اور انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہ لوگ اب گھر پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد امیتابھ بچن اور وہ اب بھی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ ابھیشیک بچن نے ان کے افرادِ خاندان کیلئے دعائیں کرنے پر مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔ چند دن قبل امیتابھ بچن ، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتری آردھیا کورونا پازیٹیو پائے گئے اور انہیں علاج کیلئے نانا وتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔