ایشوریہ رائے کی فلم پونین سیلون 2نے عالمی سطح پر300کروڑ کی کمائی کی

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی فلم پونین سیلون 2نے ورلڈ وائڈ 300کروڑ کی کمائی کر لی ہے ۔منی رتنم کی ہدایت کاری فلم پونین سیلون2کی کہانی چول سلطنت پر مبنی ہے ۔ اس میں چیان وکرم، ایشوریہ رائے بچن، جیم روی، کارتی اور ترشامرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 28اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی کہ فلم ‘پونین سیلون2-’نے ورلڈ وائڈ باکس آفس پر 300کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم اس سال 2023کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی تمل فلم بن گئی ہے ۔ فلم پونین سیلون 2کی ریلیز کے بعد ہی فلم کو ناقدین اور دیگر عام شائقین کی زبردست تعریف حاصل ہورہی ہے۔یاد رہیکہ قبل ازیں ایشوریہ رائے نے ساوتھ کے سوپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ ’روبوٹ‘ نامی فلم میں کام کیا تھا جس نے شاندار بزنس کیا تھا اور شائقین کو یہ یقین ہوگیا تھا کہ ایشوریہ رائے نہ صرف ہندی بلکہ تامل اور تلگو فلموں میں بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔