نئی دہلی : ہندوستانی نوجوان نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے مرد زمرے کے پچاس میٹر رائفل تھری پوزیشنس ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور اس کی بدولت انھوں نے یہاں رواں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ملک کا موقف مزید مستحکم کردیا۔ بھوپال سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نشانہ بناز پرتاپ نے گولڈ میڈل کے حصول کیلئے 462.5 نشانات حاصل کئے جبکہ 461.6 نشانات کے ذریعہ ہنگری کے ایسٹوان پینی نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ڈنمارک کے اسٹیفن اوولسین نے 450.9 نشانات کے ذریعہ برونز میڈل حاصل کیا ۔ فائنل میں رسائی حاصل کرنیوالے دیگر ہندوستانیوں میں سنجیو راجپوت نے چھٹا مقام اور نیرج کمار نے آٹھواں مقام حاصل کیاہے ۔