لکھنؤ:05 فروری(سیاست ڈاٹ کام) ملک کو دفاعی شعبے میں خودکفیل بنانے کے عزم کے ساتھ ایشیا کے سب سے بڑے ‘ہتھیار میلے ‘ڈیفنس ایکسپو۔2020 کا آغاز چہارشنبہ کو نوابوں کے شہر لکھنؤ میں ہوگیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے دوپہر 2 بجے ایکسپو کا اففتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خاص طور سے موجود رہے ۔پانچ دنوں تک چلنے والے ایکسپو کے پہلے دن 39ممالک کے وزرائدفاع اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں۔ ایکسپو میں امریکہ،روس اور برطانیہ سمیت 70 ممالک سے تقریبا 165 کمپنیاں اپنے آلات کی نمائش کریں گی۔ ایکسپور میں ایک ہزار سے زیادہ نمائش کار حصہ لے رہے ہیں۔دنیا کے چار سب سے بڑے دفاعی آلات کو برآمد کرنے والے ملک کی فہرست میں شامل ہندوستان کے جنگی طیارے تیجس سمیت دیگر ملک میں ہی بنائے جانے والی دفاعی آلات کاجوہردکھانے کو کو تیار ہے ۔مرکزی حکومت نے بجٹ۔2020۔21 میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے کے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ملک کو دفاعی شعبے میں خودکفیل بنانے کی مرکز کی منشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایکسپو کے کرٹین ریزر تقریب میں کہا تھا‘‘ ہندوستان لمبے عرصے تک دفاعی سازوسامان کے لئے دوسروں پر منحصر رہا ہے ۔اور دفاع آلات کو درآمد کرتا رہا ہے ۔ہم ہندوستان کو ڈیفنس مینوفیکچرنت ہب کے طور پر تیارکررہے ہیں۔ ڈیفنس ایکسپو اس کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ یہ ایکسپو اترپردیش میں دفاعی شعبے میں سرمایہ کاروں کو مائل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔افتتاحی تقریب میں بری فوج اور فضائیہ کے جانبازوں نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔وزیر اعظم تقریبا تین گھنٹے یہاں قیام کیا اور دوران وہی ڈیفنس ایکسپو میں یوپی پویلین اور انڈیا پویلین کا دورہ کیا۔ایکسپو کے دوران فرانس میں بنایا گیا رافیل،امریکہ کا جدید ایف 35 لکھنؤ میں آسمانوں میں گشت کرتے نظر آئیں گے ۔