ایشیائی ممالک میں چینی پراسرار وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات

   

بنکاک ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بحرالکاہل اور ایشیا کے کئی ممالک نے چین میں افزائش پانے والے کورونا وائرس کی ایک نئی مہلک قسم کے خلاف مزید احتیاطی اقدامات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینکاک، ہانگ کانگ، سیئول اور سنگاپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تائیوان اور ویتنام میں بھی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی خصوصی طبی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ چین سے آنے والی پروازوں کی چوبیس گھنٹے خصوصی اسکریننگ کرنیاور کسی مسافر کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن آج اپنے ایک اجلاس میں اس بیماری کے حوالے سے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر سکتی ہے۔