ایشیائی ممالک کا ویکسین کیلئے چین سے رابطہ

   

بیجنگ: بنگلا دیش اور سری لنکا جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے چین سے رجوع کر رہے ہیں، کیوں کہ ہندوستان نے اپنے ملک میں وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ اور ویکسین کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اس کی برآمد معطل کر دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے بیجنگ کو اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل بحرہند کے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ چین نے اپنی سائنو فارم ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں سری لنکا کو دی ہیں، جب کہ بنگلادیش کو اس مہینے چین سے پہلے عطیے میں 5 لاکھ خوراکیں وصول ہوئی ہیں۔