ایشیاکپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

   

پالی کیلے (سری لنکا):ایشیا کپ میں گروپ بی کے میچ میں ہوم ٹیم سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلادیشی ٹیم 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا نے حیت کیلئے درکار 165 رنز کا نشانہ 39ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا ۔ ایشیا کپ میں گروپ بی کے پہلے میچ میں بنگلہدیشی کپتان نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔میزبان سری لنکا نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہدیشی ٹیم کو 164 رنز پر ہی آؤٹ کردیا۔ بنگلہدیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو نے 89 رنز بنا کر سری لنکن بولرز کی گھومتی ہوئی گیندوں کا مقابلہ کیا۔ توحید ہردوئے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفق الرحیم نے 13 رنز بنائے انکے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہیش تھیکشنا نے دو اور دھننجیا ڈی سلوا، دونتھ ویلالاگے اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہے۔اس میچ میں بنگلہدیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن نے کی۔کل ملتان میں ایشیا کپ کے افتتاحی میاچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہفتہ کو سری لنکا میں مقابلہ ہوگا ۔