ایشیا اور افریقہ میں سہ رخی تعاون کی مساعی، ہند۔ امریکی سابقہ معاہدے کی تجدید

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے جمعہ کو ایک معاہدہ کی تجدید کی ہے۔ یہ معاہدہ باہمی ارتقائی تعاون کے ڈھانچے کی تیاری میں معاون ہوگا جس سے خاص طور پر ایشیاء اور افریقہ کے ترقی کے خواہشمند ممالک کی آرزوؤں کی تکمیل ہوگی۔ رہنمایانہ اُصولوں سے متعلق بیان (SGP) میں پہلی ترمیم پر دستخط کردی گئی ہے۔