ایشیا کپ:ہندوستان اپنے میچس محفوظ مقام پر کھیل سکتا

   

پاکستان کرکٹ بو رڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی اے سی سی کو تجویز روانہ

اسلام آباد:ایشیا کپ 2 سے 17 ستمبر تک کرانے کی تجویز ہے جس میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تاہم، مقام پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے میچوں کے صحیح شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہندوستان کے میچوں کا انعقاد ’ غیر جانبدار‘مقام پر کرانے کے ساتھ ایشیا کپ کی میزبانی کی تجویز جمعہ کو ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دی ہے۔ پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے اس تجویز کو اے سی سی کے پاس بھیجا ہے۔ اس میں ہندوستان اپنے میچ محفوظ مقام پر کھیل سکتا ہے جب کہ باقی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ایشین ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رمیز راجہ کی جگہ پی سی بی کا سربراہ بنے سیٹھی نے کہا کہ بورڈ نے اسے ‘ہائبرڈ ماڈل’ پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پاکستان ایشیا کپ کے میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا اور ہندوستان اپنے میچ غیر جانبدار مقامات پر کھیلے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کو یہ ہماری تجویز ہے۔ایشیا کپ 2 سے 17 ستمبر تک ہوگا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تاہم، مقام پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے میچوں کے صحیح شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش کے ساتھ کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ نیپال میں جاری ہے۔