دبئی، 10 ستمبر (ایجنسیز) ایشیا کپ (ٹی 20 کرکٹ) میں ہندوستان نے اپنی مہم کا آج عمدہ آغاز کرتے ہوئے میزبان متحدہ عرب امارات کو بُری طرح ہرایا۔ سوریہ کمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم 13.1 اوورز میں محض 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اوپنرز علیشان شرفو (22) اور کپتان محمد وسیم (19) کے سواء کوئی بیاٹر دو ہندسی اسکور تک نہیں پہنچ سکا۔ کلدیپ یادو نے سات رنز دے کر 4 وکٹیں جبکہ شیوم دوبے نے چار رنز کے عوض 3 وکٹیں لئے۔ ٹیم انڈیا نے 4.3 اوورز میں 60/1 پر جیت مکمل کی۔ لیگ اسپنر کلدیپ کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔