ایشیا کپ : بارش کے باعث پاک ۔انڈیا میچ معطل

   

آج محفوظ دن میاچ کا اسی اسکور سے دوبارہ آغاز

کولمبو:ایشیا کپ ون ڈے سوپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان کا میچ آج معطل کر دیا گیا۔ کھیل کو روکنے تک ہندوستان نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور آج کیلئے معطل کر دیا گیا۔میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے ہندوستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما 56 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ، جبکہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے اؤٹ کیا۔کریز پر ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا گیاہے۔دوسری جانب انڈین کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ محفوظ دن یعنی 11ستمبرکو میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ۔