دبئی ۔20؍ستمبر ( ایجنسیز )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں سوپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے گروپ بی کے سوپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔بنگلادیش نے 169 رنز کا نشانہ آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان لٹن داس نے 23 اور شمیم حسن نے 14 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جب کہ گروپ بی سے سری لنکا او ربنگلادیش نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔